پاکستان کی استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پاکستان نے استنبول میں کورٹ ہائوس کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس گھنائونے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بیان میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ اپنی پرعزم یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More