شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد مارےگئے ، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

راولپنڈی۔6فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارےگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں سے بھتہ وصولی اور اغوامیں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More