کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام ، سعودی عرب میں اعلیٰ عہدیدار گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 05, 2024

سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن ال مدنی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔

سعودی عرب ، اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

امربن صالح نے اپنے عہدے اور اختیارات  کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے۔ کرپشن میں معاونت پر اعلیٰ عہدیدار کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More