غیر ملکی لیگز، این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کو واپس بُلالیا گیا

ہم نیوز  |  Feb 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 لیگز کے لیے قومی کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ (آئی ایل ٹی) اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے این او سی میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ پی سی بی نے اس حوالے سے کھلاڑیوں کو صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جو کھلاڑی اس وقت اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور انٹرنیشنل لیگ کھیلنے کی غرض سے بیرونِ ملک موجود ہیں، پی سی بی نے انہیں بھی واپس بلا لیا ہے۔

پی ایس ایل 9: ٹکٹوں کی آنلائن فروخت، افتتاحی میچ کی کم سے کم قیمت ہزار روپے مقرر

اس حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ کیے جانے پر کئی قومی کرکٹرز ناراض ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں، انہیں مزید کھیلنے دیں۔

قومی کرکٹرز نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری سے ہے، بیرون ملک لیگز میں اس وقت تک آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More