سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بالآخر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

ہم نیوز  |  Feb 05, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ صفا بیگ کا چہرہ دکھا دیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اس بات پر کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ چھپا دیتے ہیں۔

غیر ملکی لیگز، این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کو واپس بُلالیا گیا

میڈیارپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ صفا بیگ کے ساتھ شادی کی 8 ویں سالگرہ منائی اور خوبصورت ازدواجی زندگی کے 8 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی نوٹ میں ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اپنے خصوصی نوٹ میں سابق کرکٹر نے متعد د کردار ادا کرنے اور ان سب کو پورا کرنے پر اپنی اہلیہ کی تعریف کی۔

Infinite roles mastered by one soul – mood booster, comedian, troublemaker, and the constant companion, friend, and mother of my children. In this beautiful journey, I cherish you as my wife. Happy 8th my love ❤️ pic.twitter.com/qAUW8ndFAJ

— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 3, 2024

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More