وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دورہ ،یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

اے پی پی  |  Feb 05, 2024

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عاطف بن اکرم نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی پیر کو رینجرز شہدا کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شہدائے کشمیر کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز پنجاب کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بریفنگ دی گئی

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے رینجرز جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کو سراہا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عاطف بن اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More