نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اے پی پی  |  Feb 05, 2024

مظفرآباد۔5فروری (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیلئے آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More