مودی سرکار کی اسلام دشمنی ، نئی دہلی کی تاریخی مسجد اکھونجی کو بھی شہید کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 04, 2024

انتخابات قریب آتے ہی انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

اسلام دشمنی میں اندھی ہو جانے والی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے نئی دہلی کی تاریخی اکھونجی مسجد کو بھی شہید کر دیا۔ ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لیے مودی سرکار عام ہندو کو یہ تاثر دینے پر تُلی ہوئی ہے کہ مسلم دشمنی میں وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

انتہا پسندوں نے نئی دہلی کی اکھونجی مسجد سے ملحق قبروں اور قرآن کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی ہے۔

سیکولر بھارت کے چہرے پر بد نما داغ، شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قبرستان میں اتنی توڑ پھوڑ کی گئی ہے کہ بعض قبریں کھل گئیں اور باقیات تک دکھائی دے رہی ہیں۔

اکھونجی مسجد کے پیش امام نے بتایا کہ بھارتی فوجی بلڈوزر کے ساتھ مسجد کے احاچے میں داخل ہوئی اور کہا یہ جگہ ابھی خالی کر دو۔ انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ادارہ ترقیات دہلی کی ہے اور ہمارے پاس دستاویزات ہیں۔ انہدام کی کارروائی سے قبل انخلا کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More