ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک ،بھانجی کو اپنی لائف لائن قرار دیدیا

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر جاری تصویر کو کیپشن دیا ہے ’’لائف لائنز‘‘۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

ماہرین نے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا

ان ہی دنوں میں ثانیہ مرزا کی اپنی بھانجی کے ساتھ اچھی قربت ہوگئی، وہ بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر میں بھانجی کو بھی اکثر شامل کرتی ہیں۔ نئی تصویر میں ثانیہ مرزا نے ان دونوں بچوں کو اپنی لائف لائن قرار دیا۔

ثانیہ مرزا کی یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یہ دونوں بچے ان کا سہارا بنے ہوئے ہیں، یہی دونوں ان کا حوصلہ اور طاقت ہیں۔

آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، بابراعظم

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے فالوورز سمیت پاکستانی معروف شخصیات کی جانب سے بھی انہیں مضبوط رہنے کی دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More