نواب بہادر یار جنگ کا یوم پیدائش ہفتہ کو منایا گیا

اے پی پی  |  Feb 03, 2024

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):جدوجہد آزادی کے نامور رہنما نواب بہادر یار جنگ کا یوم پیدائش ہفتہ 3 فروری کو منایا گیا۔وہ 3فروری 1905کو حیدر آباد دکن میں پیداہوئے اور ان کا اصل نام محمد بہادرخان تھا۔

نواب بہادر یار جنگ کی سالگرہ کے د ن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔نواب بہادر یار جنگ شعلہ بیان مقرر تھے اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے آپ کو قائد ملت اور لسان الامت کے خطابات سے بھی نواز اگیا ۔ نواب بہادر یار جنگ 25جون1944 کو وفات پاگئے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More