لیموں ویسے تو ایک پھل ہے مگر اسے عموماً سبزیوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں حیاتین جیم کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، اس کا آبائی وطن معلوم نہیں مگر ایک اندازے کے مطابق سب سے پہلے چین، ہندوستان اور برما میں پیدا ہوا۔
لیموں دنیا کے مقبول پھلوں میں شمار ہوتا ہے جسے لوگ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، دنیا کے تین اہم ممالک چین، میکسیکو اور بھارت دنیا میں لیموں کی پیدا وار میں سب سے نمایاں ہیں۔
برطانیہ میں ایک گھر سے چند برس نہیں بلکہ تقریباً 3 صدیاں پرانا لیموں ملا جو پانچ روپے کے قریب فروخت ہوا۔برطانیہ کے علاقے شروپشائر میں ایک فوٹوگرافر کیبنٹ کی فروخت کے لیے عکس بندی کر رہا تھا کہ اس کی پشت پر موجود ایک دراز میں سے ایک لیموں نکلا۔ایک پُرانی الماری کی دراز سے ملنے والے 285 سال پُرانے لیموں کو 1780 ڈالر(پاکستانی 4 لاکھ 92 ہزار 897 روپے) میں نیلام کر دیا گیا۔
لیموں کی نیلامی کرنے والے آکشنر کا کہنا ہے کہ ایک خاندان نیلام گھر میں 19 ویں صدی کا ایک کیبنٹ لایا جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے انجہانی انکل کا ہے۔دریافت ہونےو الے ایک لیموں پر ایک پیغام درج تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لیموں پی لو فرینچینی کی جانب سے 4 نومبر 1739 کو مِس ای بیکسٹر کو دیا گیا تھا۔
نیلام گھر نے پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور 1780 ڈالر کی بولی لگنے پر منتظمین نے حیرت کا مظاہرہ کیاجبکہ کیبنٹ محض 40 ڈالر میں فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ دنیا میں پرانی اشیاء کو سنبھالنے اور خریدو فروخت کو نہایت اہمیت دی جاتی ہے، تاریخی چیزوں سے دلچسپی لینے والے لوگ معمولی سی چیزوں کی بھی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں، جیسا کہ ایک صدیوں پرانے لیموں کے ساتھ ہوا، یہ لیموں جتنے پیسوں میں فروخت ہوا اتنے میں ٹرک بھرکر تازہ رسیلے لیموں آسکتے تھے۔