امریکہ نے ایرانی اہداف پر حملے شروع کر دیئے

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

واشنگٹن: امریکہ نے عراق اور شام میں موجود ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق اور شام میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا اور ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے زیر استعمال 85 سے زائد مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر، انٹیلی جنس سنٹرز، راکٹ، میزائل، ڈرون اور گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے مقامات اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں 125 جنگی ساز و سامان کا استعمال کیا گیا جس میں امریکہ سے اڑائے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی معاہدے پر متفق

امریکی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن اور شام کی سرحد پر ہونے والے ایک ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ ایران پر جوابی حملہ کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More