اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی معاہدے پر متفق

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

دوحہ: قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ سمیت دیگر فریقین کی ثالتی کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس نے سیز فائر معاہدے پر رضا مندی اظہار کر دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق پیرس میں ہونے والی اس ملاقات میں اسرائیل کو جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی یرغمالی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی نئی پیشکش کی گئی جو اس نے قبول کر لی۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے بھی نئے معاہدے کی پیشکش پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اگلے چند ہفتوں میں معاہدہ طے ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وکی لیکس کو دستاویزات دینے والے مجرم کو 40 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے فریقین کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کے کچھ نکات پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے سے انکار کر دیا تھا۔

اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More