وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی برسلز میں ہسپانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

برسلز۔2فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تیسرے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر برسلز میں ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس بوینو سے ملاقات کی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور سپین کے درمیان تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور روابط و تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More