غیر ملکی سفارت کاروں کویوم یکجہتی کشمیر سے قبل بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفارت کاروں کو 5 فروری کے یوم یکجہتی کشمیر سے قبل بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا اور بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی نے اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال کے قانونی، سکیورٹی اور انسانی حقوق کے پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More