وکی لیکس کو دستاویزات دینے والے مجرم کو 40 سال قید کی سزا

ہم نیوز  |  Feb 02, 2024

واشنگٹن: وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات دینے والے مجرم کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق سی آئی اے افسر نے 8 ہزار 761 دستاویزات فراہم کی تھیں۔ جوشوآ شولٹ جاسوسی، کمپیوٹر ہیکنگ، توہین عدالت اور جھوٹا بیان حلفی دینے کے مجرم قرار پائے۔

واضح رہے کہ خفیہ دستاویزات لیکس کیے جانے پر وکی لیکس کے بانی جون اسانج کو 5 سال قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 7 سال ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی

ایکواڈور حکومت نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے وکی لیکس کے بانی کو شہریت دی تھی۔

تاہم پھر ایکواڈور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسانج کی جانب سے بارہا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More