برسلز: یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 54 ارب ڈالر امداد پر اتفاق کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہنگری کی مخالفت کے باعث امدادی پیکج میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یوکرین کے لیے یورپی امداد روس کے لیے پیغام ہے اور امریکہ کے لیے بھی واضح پیغام ہے جہاں اربوں ڈالر کا پیکج کانگریس میں پھنسا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے، امریکی وزیر دفاع
یوکرین کے صدر نے امداد سے متعلق کہا کہ انہیں یورپی یونین کے فیصلے کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔
واضح رہے کہ ہنگری نے دسمبر کے وسط میں ہونے والے اجلاس میں اس معاہدے کو ویٹو کر کے روک دیا تھا۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے مطالبہ کیا تھا کہ یوکرین کی فنڈنگ کا سالانہ جائزہ لیا جائے تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا کہ ضرورت پڑنے پر 2 سال میں فنڈنگ کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔