کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):کوئٹہ میں دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق جمعرات کےروز پہلا دھماکا کوئٹہ سٹی سپنی روڈ ہو ا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایدھی ایمبولینس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پرپہنچ کر لاش کو فوری طورپر سول ہسپتال شناخت کے لیے منتقل کردیا۔پولیس اور سییکورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر کےقریب بھٹی پھاٹک کے مقام پر دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پرزخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More