کوئٹہ کے سپینی روڈ پر دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، ایس ایس پی کوئٹہ جواد

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):کوئٹہ کے سپینی روڈ پر دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔ جمعرات کو ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد کی جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ کے سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے،

دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے،جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے،جائے دھماکے کی حدود میں کو انتخابی پروگرام نہیں تھا،انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More