سعودی عرب کے علاقوں عسیر جازان اور الباحہ میں بارش، درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

سعودی عرب کے مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ عسیر کے علاقے میں جمعہ تک ہلکی بارش اور جازان اور الباحہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع جبکہ درجہ حرارت صفر سے نیچے گر جانے ہونے کا امکان ہے۔

سعودی پریس کے مطابق سعودی مرکز موسمیات نے اپنی رپورٹ میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہلکی بارشوں، گرد آلود ہواؤں اور سمندر میں اٹھتی ہوئی لہروں سے بھی خبردار کیا ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

موسمیاتی مرکز نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طائف، میسان، اضم اور العردیات میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک موسم کی خراب رہنے کے ساتھ ساتھ عسیر کے علاقے میں جمعہ تک ہلکی بارش اور جازان اور الباحہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع جبکہ درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں،سعودی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

موسمی صورتحال کے باعث سعودی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن ہوگا جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More