ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراسلام آباد کی زیر صدار ت انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلا س منعقد ہوا جس میں تمام ریٹرننگ افسران، پولیس اور حساس اداروں کے نمائندوں کی شرکت کی ہے ۔

اجلاس میں الیکشن ڈے اور اس سے قبل ممکنہ تھریٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام حساس پولنگ سٹیشنز کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مزید براں اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More