شارجہ سے کروڑوں مالیت کا چوری شدہ سونا اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

شارجہ پولیس نے کروڑوں روپے کا چوری شدہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

امارتی نشریاتی ادارے الامارات الیوم کے مطابق شارجہ کے خورفکان شہر میں سونے کے ایک شو روم نے پولیس آپریشن روم سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ رات کے آخری پہر جرائم پیشہ گروہ نے شو روم سے 8 لاکھ درہم مالیت کا سونا چوری کر لیا ہے۔

لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے ایک کروڑ ، 23 لاکھ روپے کا سونا چوری ، مرکزی ملزم منیجر اوقاف گرفتار

شارجہ پولیس نے فوری طور پر سراغ رساں ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کے بعد مسروقہ سونا بندرگاہ میں موجود ایک کارگو کنٹینر سے برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسروقہ سونا شارجہ سے باہر بھجوایا جا رہا تھا۔ پولیس واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ کیس قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More