افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بدزبانی پر معافی مانگ لی۔

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ایس پی ایل کے میچ میں کراچی غازیز  کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔

میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہو گئی تھی تاہم میدان میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آل راؤنڈر افتخار احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسد شفیق کو قابل احترام قرار دیا اور ان سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان بنانے کا مطالبہ

افتخار احمد نے لکھا کہ میں آج میدان میں اپنے رویئے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسد شفیق بھائی کا میں ذاتی طور پر اور ہمیشہ بہت احترام کرتا ہوں ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More