پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اردو نیوز  |  Feb 01, 2024

پاکستان کی نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن بدھ کی رات گئے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔‘

وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More