حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے فی لیٹر اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اے پی پی  |  Feb 01, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے فی لیٹر اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پرپیٹرول کی قیمت میں 13.55روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 272.89 روپے ہوگئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.75 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 278.96 روپے کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More