نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سننینو سے ملاقات

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بدھ کو برسلز میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سننینو سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (2019) کے تحت شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More