پی ٹی اے اور ایف آئی اے کاشرق پورمیں واقع غیر قانونی سمیں ایکٹو کرنے میں ملوث بی آئی ایس پی کے آؤٹ لیٹ پر کامیاب چھاپہ، 28 فعال سمیں برآمد، ایک شخص گرفتار

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شرق پورمیں واقع بی آئی ایس پی کے آؤٹ لیٹ پر کامیاب چھاپہ مارا۔

یہ آؤٹ لیٹ غیر قانونی طور پر سموں کی ایکٹیویشن میں ملوث پایا گیا تھا چھاپے کے دوران 28 فعال سمیں برآمد کر لی گئیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر 01 ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائس کے ساتھ ان فعال سموں کو قبضے میں لے لیاجبکہ موقع پر ایک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل سیل چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے حوالے سے پی ٹی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے ضمن میں اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More