نادرا کا نائیجریا کے قومی شناختی کارڈ نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے معاہدہ

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

نادرا کا نائیجریا کے قومی شناختی کارڈ نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے نائیجریا کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا۔نادرا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ابوجا کا دورہ کیا جہاں پر نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ۔

معاہدے کے نتیجے میں نادرا نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا۔دونوں اداروں کے درمیان 15 سال سے زائد کے تعاون کے نتیجے میں نائجیریا میں 102 ملین سے زیادہ قومی شناختی نمبر (نائجیرین شناختی کارڈ) جاری کئے جا چکے ہیں۔

نادرا پاکستان کی قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی اس وقت پاکستان کے علاوہ نائجیریا، کینیا، اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے۔ ان چار ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا آٹھ فیصد اور تعداد کے لحاظ سے تیسرا بڑا طبقہ بنتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More