تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار ،13موٹرسائیکلیں برآمد

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

ملتان۔ 31 جنوری (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اعجازی گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی 13موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان ارسلان زاہد نے اے ایس پی کینٹ طیب وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او کینٹ راؤ علی حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اعجازی گینگ کے سرغنہ محمد اعجاز کو ساتھی ملزم محمد عمر کے ہمراہ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے مالیت کے چوری کی 13موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔

گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 13 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More