چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر نے والی ایچ ای سی کی ٹیم سے ملاقات

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد نے پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر نے والی ایچ ای سی کی ٹیم سے ملاقات کی ۔ ایچ ای سی کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے ۔

چیئرمیں ایچ ای سی نے کھلاڑیوں سے ملاقا ت میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More