اکتیس جنوری سے 04فروری تک مری میں بارشوں اور برف باری میں اضافہ متوقع ہے،پی ڈی ایم اے

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے،31جنوری سے 04فروری بارشوں اور برف باری میں اضافہ متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے ۔ سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکائو کیا جارہا ہے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جارہا ہے، عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کا پرچار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، پہلے سے موجود سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں، احتیاط کرنا بھی ہر شہری پر فرض ہے۔

مری کی جانب سفر کرنے والے سیاح موسم کی صورت حال معلوم کر کے سفر پر نکلیں۔ متعلقہ اداروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ آگاہی پیغامات کو سنجیدہ لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More