رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے پاک کوریا سیمینار کا انعقاد

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پی سی آر ای ٹی ) نے کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کے او آئی سی اے ) اور کوریا کنفارمیٹی لیبارٹریز (کے سی ایل ) کے تعاون سے ایک مشترکہ پاک-کوریا سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا انعقاد ” پی وی ماڈیولز اور الائیڈ آلات کے لیے پاک-کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام” پر گفتگو اور فروغ کے لیے کیا گیا تھا۔

بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس منصوبے کو کے او آئی سی اے کی طرف سے 9.5 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ حاصل ہے، پی ایس ڈی پی کے ذریعے 185.8 ملین کی فنڈنگ کی جارہی ہے۔کوریا اور پاکستان کے ماہرین نے جمہوریہ کوریا میں سولر پینلز کے کوالٹی کنٹرول میکنزم اور پاکستان میں سولر پینلز کے اسی طرح کے کوالٹی کنٹرول میکانزم کو لاگو کرنے کی تجویز کردہ پالیسی ڈائریکشن کا اشتراک کیا۔

پروجیکٹ حکام نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت یہ پہلا پروموشنل سیمینار تھا جس میں نجی شعبے کی شمسی توانائی پر مبنی صنعتوں کے ساتھ ملک میں پی وی پینل کوالٹی کنٹرول میکانزم کی تشکیل کے لیے ان پٹ حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی گئی۔ پراجیکٹ حکام نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت صنعت میں پی وی پینلز کے کوالٹی کنٹرول میکانزم کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید دو سیمینار منعقد کیے جائیں گے-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More