بلوچستان میں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ادا کردی گئی

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے مچھ، بولان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں جہاں ان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More