ہم نیوز | Jan 31, 2024
سندھ بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو دس بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More