شاہد آفریدی کا تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان بنانے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان بنانے کا اعلان کر کے اسے 2 سے 3 سال کا وقت دینا چاہیے  تاکہ کپتانی کی لڑائی ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کسی کو بھی نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں ہے اور جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں موجود نہ ہو تو وہاں موقع دیکھ کر کسی کھلاڑی کو کپتانی کی ذمہ داری دے دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی اور محمد رضوان کو نائب کپتان بنایا گیا جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود کو بنایا گیا اور دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نائب کپتان تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More