مچھ حملہ: سکیورٹی فروسز کی جوابی کارروائی میں 9 ’دہشت گرد‘ ہلاک

اردو نیوز  |  Jan 31, 2024

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر حملوں کے جواب میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت نو دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘

’پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچستان میں مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں نے دھاوا بولا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کے بعد فوری طور پر حرکت میں آگئیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔‘افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ’اس کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت نو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘’تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چار ارکان کے علاوہ دو بے گناہ شہری بھی جان سے گئے۔‘آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موثر ردِعمل سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یکسو ہیں۔‘’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More