پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عمران خان کو 10 سال کی سزا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات اچھے یا برے فیصلے کی نہیں ہے، بلکہ قانون کی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب کسی کو وزیراعظم کا عہدہ ملتا تو پھر سرکاری راز کو راز رکھنا چاہیے، جس طریقے سے سائفر لہرایا گیا اس کی تشہیر کی گئی، ہماری حکومت کو بدنام اور امپورٹڈ حکومت کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ ہر کسی کو پابند بناتا ہے جو قومی راز ہیں وہ سینے میں دفن رہنے چاہییں۔ عمران خان کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے وہ ہم سب کیلئے سبق آموز ہے ۔