علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کانووکیشن کل ہوگا

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناداسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں (کل)بدھ 31جنوری کو ہوگا۔تقریب میں وفاقی وزرا، سیکرٹریز، وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔فل ڈریس ریہرسل گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

طلباء و طالبات نے نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کانووکیشن کی تیاریوں بالخصوص انتظامی معاملات پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More