حسن ابدال،پولیس نے ملزمان کو قابو کر کے پستول برآمد کر لئے

اے پی پی  |  Jan 30, 2024

حسن ابدال۔ 30 جنوری (اے پی پی):حسن ابدال میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتارکرلیئے۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم بھلڑ جوگی میں گشت پر موجود تھی کہ اطلاع موصول ہوئی کی چند اشخاص ہوائی فائرنگ کر کے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں

جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو 2 اشخاص پسٹل سے ہوائی فائر کر رہے تھے جن کو موقع پر قابو کر لیا جنہوں نے اپنا نام و پتہ شبیر خان ولد محمد بشیر اور کامران شہزاد ولد ساجد خان سکنائے بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال بتلائے جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More