2023 میں کرپشن کم ہوئی، پاکستان 29 ویں نمبر پر آ گیا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اردو نیوز  |  Jan 30, 2024

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں پاکستان میں کرپشن کم ہوئی اور 2 سکور بہتری کے ساتھ ملک 29 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ  29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔‘

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ میں پی ڈی ایم دورِ حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان یں 2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More