مرغی کا گوشت 10 روپے مہنگا، انڈے 29 روپے سستے

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

لاہور، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں سات روپیہ اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت مزید 10 روپے مہنگا ہو گیا۔

برائلر مرغی کی قیمت میں سات روپے اضافہ سے تھوک ریٹ 428 جبکہ پرچون ریٹ فی کلو 444 روپے ہو گیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے اضافے سے فی کلو قیمت 644 روپے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

انڈوں کی قیمت میں نمایاں 29 روپے کی کمی ہونے سے فی درجن انڈے 387 روپے کے ہو گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز زندہ مرغی کی تھوک قیمت 421 روپے اور پرچون 437 روپے فی کلو تھی_

مرغی کا گوشت 634 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ انڈوں کی قیمت گزشتہ روز 416 روپے فی درجن تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More