امریکی صدر نے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ ہیں اور اس حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم ابھی اردن حملے سے متعلق حقائق جمع کر رہے ہیں تاہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اردن میں موجود امریکی بیس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے، امریکہ

حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے ظاہر ہو رہا ہے امریکہ کی اسرائیل حمایت نے اسے مسلم دنیا سے ٹکراؤ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور اگر غزہ کی جنگ جاری رہی تو یہ خطے میں دھماکے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More