سوڈان: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی فائرنگ کے تبادلے میں جان سے گئے

اردو نیوز  |  Jan 30, 2024

سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شام پاکستانی فوج کا ایک اہلکار عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سے جان گئے۔  

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے کے مطابق 28 جنوری کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل  پاکستانی فوج کے دستے پر سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان واقع متازعہ ایریا ابیی میں فائرنگ کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی فوج کا دستہ ہسپتال لے جانے والے مریضوں کو سکیورٹی دے رہا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق جان سے گئے جب کہ چار افراد بشمول دو افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی فوج کے دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو ذمہ داریوں کے ساتھ کمٹمنٹ اور پیشہ ورانہ طور طریقوں کے ذریعے ممتاز رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک پاکستان فوج کے امن مشن میں شامل 181 اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More