پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر آٹھ کا آغاز

اردو نیوز  |  Jan 29, 2024

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر آٹھ کا آغاز پیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں ہوا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔

’یہ پاکستان اور بحرین کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں سالانہ دو طرفہ مشق ہے۔‘

ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد جوائنٹ امپلائمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔

’دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More