شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد نیک مان اللہ جہنم واصل

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

راولپنڈی ۔29جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاجس کے دہشت گرد نیک مان اللہ جہنم واصل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز فورسز نے پیرکو شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد نیک مان اللہ مارا گیا۔

مارا جانے والا دہشت گرد،دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھا۔اسکے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد ہوا۔علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک سےدہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More