ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

اردو نیوز  |  Jan 29, 2024

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان  نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔  

پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ  ایرانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

بیان کے مطابق  آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیاگیا اور دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔  برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More