پنجاب ہمارا ٹارگٹ تھا اور رہے گا، آصف زرداری

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا اس دفعہ ہم ہر صورت پنجاب میں بیٹھناہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں آزاد امیدواروں کے بغیر اچھا رزلٹ دے گی، پنجاب محرومیوں کا شکار ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست میں تنقید ہوتی ہے اور بلاول بھٹو نواز مخالف ووٹ کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے لیے ضروری اس وقت نواز حامی ووٹ ہی نہیں بلکہ مخالف ووت بھی ضروری ہے۔

جو لوگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے وہ اب واپس آنا چاہے ہیں، تحریک انصاف اب سائیڈ شو پارٹی رہ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی اورن لیگ دوبارہ مین پارٹیاں بنیں گی۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More