پاکستانی معاشرے میں چائے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث چائے خوراک کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔
پاکستانی صرف چھ ماہ کے دوران 96ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے ہیں، دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں ماضی کے مقابلے میں چائے پینے کے رجحانات میں پے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پہلے پہل چائے گھروں میں مہمانوں میں پیش کی جاتی تھی اب دیہی علاقوں سمیت شہروں میں جگہ، جگہ ڈھابوں ، ہوٹلوں پر چائے پینے والے شوقین افراد کا رش نظر آتا ہے ۔
جولائی ، دسمبر 2023 کے دوران 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 71 ارب دس کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے تھے۔
اگر صوبائی اور وفاقی حکومتیں مقامی کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں تو ملکی کثیر زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے، چائے کی کاشت کے لئے ایک سروے بھی کروایا گیا تھا جس میں خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر سمیت دیگر علاقوں کو چائے کی کاشت کے لئے موزوں قرار دیا گیا تھا۔