ایران کے وزیر خارجہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 29, 2024

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔نور خان ایئربیس وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) رحیم حیات قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے وہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ اعلیٰ سطح کا دورہ اس وقت ہوا جب دونوں ممالک نے 22 جنوری کو اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے عہدوں پر واپس جائیں گے اور ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے رواں ماہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر پاکستانی نژاد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے حملے کئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More