ڈیوس کپ، بھارتی ٹینس ٹیم کی 59 سال بعد پاکستان آمد

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

بھارت کی ٹینس ٹیم 59 سال بعد پاکستان آئی ہے، بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار 1964میں  آئی تھی۔

بھارتی ٹینس ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں 2 فز یو اور ایک ایک کوچ، منیجر اور کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹائی کھیلے گی۔

انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارت کی ٹینس ٹیم اسلام آباد میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More